18 ستمبر 2018
تازہ ترین
نجم سیٹھی کا دوبارہ ٹی وی پر آنے کا عندیہ

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے دوبارہ ٹی وی پر آنے کا عندیہ دے دیا۔ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد پی سی بی میں بھی تبدیلی کی لہر چلنے کا امکان روشن ہے، اس صورتحال میں ہر کرکٹ شائق چیئرمین نجم سیٹھی کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہا ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ایک صارف نے ان سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ اور آپ کی چڑیا ٹی وی پر آئیں اور اہم انکشافات کریں، آپ نے چیئرمین پی سی بی کے طور پر بہت اچھا کام کیا۔  نجم سیٹھی نے کہا کہ انشااللہ میں اور میری چڑیا بہت جلد ٹی وی پر نظر آئیں گے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ اگر نیب نے آپ کو کلیئرنس دیدی تو سب سے پہلے میں حمایت کروں گا کہ آپ چیئرمین پی سی بی کے طور پر خدمات جاری رکھیں ۔ جواب میں نجم سیٹھی نے 11مئی2018کو جاری کیا جانے والا لیٹر پیش کر دیا جس میں بتایا گیا ہکہ 17اپریل کو جاری کئے جانے والے احکامات کے تحت چیئرمین پی سی بی اور پی ایس ایل نجم سیٹھی کیخلاف کیس کی چھان بین کی گئی ، اس میں کوئی ایسی چیز نہیں پائی گئی کہ جس پر کارروائی کا آغاز کیا جائے، چیئرمین نیب نے اس میں ناٹ فٹ فار ایکشن کا لفظ استعمال کیا، نجم سیٹھی نے یہی الفاظ اپنے پیغام میں درج کر دیئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟