23 ستمبر 2018
تازہ ترین
نجم سیٹھی اور اہلیہ کے اثاثوں کی چھان بین

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ مشکل میں پھنس گئے، دونوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو ایف بی آر نے آڈٹ کیلئے منتخب کر لیا۔ نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ گزشتہ چھ سال کا حساب دیں گے۔ ایف بی آر نے دونوں کو جلد از جلد اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ نجم سیٹھی کی جانب سے ظاہر کئے گئے ایک کروڑ چھ لاکھ روپے کے گفٹس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ اثاثہ جات کی معلومات ملنے کے بعد ایف بی آر چیئرمین پی سی بی کے خلاف چھان بین کا آغاز کرے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟