23 ستمبر 2018
تازہ ترین
نتاشا میرے لئے بہت اہم، ورون

بالی وڈ اداکار ورون دھون نے اپنی قریبی دوست نتاشا دلال کے لئے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری پہلی محبت فلمیں ہیں جو سب جانتے ہیں لیکن اس کے بعد نتاشا ہے جو بہت اہم ہے۔ ورون دھون اس وقت اپنی نئی فلم سوئی دھاگا کی تشہیر میں مصروف ہیں جو آئندہ ماہ 28 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ تشہر کے دوران ورون نے ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو دیا جس میں ان کی قریبی دوست نتاشاکے بارے میں پوچھا گیا۔ ورون نے جواب دیا کہ میری پہلی محبت فلم ہیں جسے سب جانتے ہیں، اس کے بعد میری زندگی میں نتاشا آتی ہیں، پھر فیملی اور پھر دوست کیونکہ میں اپنے رشتے کھونا نہیں چاہتا۔ ورون دھون نے کہا کہ نتاشا کی وجہ سے زندگی پر بہت سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ہمارے رشتے کی خاص بات یہ ہے کہ نتاشا میرے ساتھ اس لئے نہیں ہیں کیونکہ میں ایک سٹار ہوں، ہم ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور ہمارے درمیان ایک گہرا تعلق ہے، وہ میری فیملی کی طرح ہیں۔ انٹرویو کے دوران ورون دھون سے پوچھا گیا کہ آخر وہ شادی کب کر رہے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ  وہ شادی کے لئے بالکل تیار ہیں لیکن یہ نہیں پتہ کہ کب ہے۔ یاد رہے کہ ورون دھون اور نتاشا بچپن کے دوست ہیں اور دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ، لیکن دونوں اپنے تعلقات پر کوئی بات نہیں کرتے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟