17 ستمبر 2019
تازہ ترین
 نامورریسلر نیکول بیس حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسیں

 نامورریسلر نیکول بیس حرکت قلب بند ہوجانے سے چل بسیں

رنگ میں مخالفین کو پچھاڑنے والی نامور ریسلر نیکول بیس حرکت قلب بند ہوجانے سے 52 سال کی عمر میں چل بسیں۔امریکی باڈی بلڈر، اداکارہ، اور پیشہ ور نامور ریسلر نیکول بیس گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھیں جو حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث 52 سال کی عمر میں چل بسیں۔ 6فٹ اور 2 انچ قد اور 230 پاؤنڈ وزنی نیکول نے 1998 میں باقاعدہ طور پر ریسلنگ میں انٹری دی اور خوب نام کمایا لیکن نیکول اپنے قد و قامت کی وجہ سے ہمیشہ سے ہی تنازع کا شکار رہیں۔نکول بیس کی خاص بات یہ تھی کہ وہ اپنے قد و قامت کی وجہ سے رنگ میں اترنے والی مخالف ریسلر پر اپنی دھاک بٹھائے رکھتی اور مقابلے کے دوران کمزور پا کر حریف خود ہی مقابلے سے دستبردار ہونے  میں ہی عافیت سمجھتی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟