22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
نامناسب الفاظ پروکٹ اٹھاکرکوہلی کے سینے میں گھونپنے کا سوچا تھا،کوان

نامناسب الفاظ پروکٹ اٹھاکرکوہلی کے سینے میں گھونپنے کا سوچا تھا،کوان

سابق آسٹریلوی اوپنر ایڈ کوان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں بھارت سے میچ میں کوہلی کے نامناسب الفاظ پر میرا دل چاہا کہ وکٹ اٹھاکر ان کے سینے میں گھونپ دوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ کوان نے کہا کہ ایک بار میری والدہ بہت بیمار تھیں اور کوہلی نے دوران میچ میرے حوالے سے کوئی نامناسب بات کہی تھی، امپائر کو ہمارے درمیان بیچ بچاؤ کرنا پڑا اور پھر انہوں نے معافی مانگی تھی۔واضح رہے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے نامناسب رویے کی وجہ سے کافی کھلاڑیوں کو ان سے شکایات ہیں جب کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی اخبارنے ویرات کوہلی کوکرکٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ قراردیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟