23 ستمبر 2018
تازہ ترین
ناشپاتی وزن گھٹانے میں مددگار

ہر موسم اور ہر رنگ کے پھل کھانا صحت کے لئے بہترین نسخہ ہے۔ لیکن ماہرین کا پرزور اصرار ہے کہ قدرت کے کارخانے میں بعض پھلوں کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ اب اس کی سائنسی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔  مناسب جسامت کی ناشپاتی میں اسی وزن کے سیب کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ فائبر ہوتا ہے۔ پھر ناشپاتی میں پایا جانے والا فائبر جسم میں بہت تیزی سے حل ہوکر اس کا حصہ بنتا ہے۔ اگر آپ وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو اس پھل کو ضرور آزمائیں کیونکہ یہ بھوک کو دباتی ہے ۔ ناشپاتی کا جادوئی فائبر کولیسٹرول کو قابو میں رکھتا ہے۔ خوبانی وٹامن سی سمیت دوسرے مفید فائٹو کیمیکلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ایک فرحت بخش پھل ہے۔ یہ خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ روک کر جسم کی تعمیر کرکے کئی امراض سے بچاتی ہے جن میں کینسر سرفہرست ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے بینائی کا محافظ ہے جو انفیکشن سے بھی بچاتا ہے اور دماغی اعصاب کو تقویت دیتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟