22 جولائی 2019
تازہ ترین
 ناشتے کے بھوک پر اثرات

 ناشتے کے بھوک پر اثرات

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ناشتے کی عادت اور وزن میں تبدیلی کے درمیان کسی ربط کے ناکافی ثبوت ملے ہیں۔ یہ تحقیق ایک آسٹریلوی یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق میں کہا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے سے دن بھر میں کھائی جانے والی کیلوری کی مقدار کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ صبح ناشتہ کرنے والے دن بھر زیادہ کھاتے ہیں جبکہ ناشتہ نہ کرنے والوں کو دوپہر میں بھی زیادہ بھوک نہیں لگتی۔ طبی ماہرین کے مطابق کسی کو وزن کم کرنے کے لئے ناشتے کا مشورہ دینے سے پہلے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس شخص پر اس کا الٹا اثر پڑ سکتا ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟