24 اپریل 2019
تازہ ترین
ناسا اور ایم آئی ٹی کا نیا طیارہ بنانے کا فیصلہ

ناسا اور ایم آئی ٹی کا نیا طیارہ بنانے کا فیصلہ

 امریکی خلائی ادارے ناسا اور میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے مشترکہ طور پر ہوائی جہازوں کے بازوئوں (ونگز) میں ایسی انقلابی تبدیلی کا تصور پیش کیا ہے جو طیارہ سازی اور پرواز کے عمل کو یکسر تبدیل کردے گا۔ سمارٹ مٹیریلز نامی جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق نئے ڈیزائن کے تحت طیارے کے بازوئوں کو چھوٹی مکعب نما ساختوں سے جوڑ کر تیار کیا جائے گا  جو انتہائی مضبوط اور کم وزن ہوں گی۔ چھوٹے ٹکڑوں کو جگسا پزل کی طرح جوڑ کر ان کے اوپر خاص پولیمر چڑھایا جائے گا۔ اس طرح سے تشکیل پانے والے ونگز ضرورت کے تحت اپنی شکل اور ہیئت تبدیل کر سکیں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ طیارے کے اڑان بھرنے اور زمین پر اترتے دوران ہوائی کیفیات اور رفتار مختلف ہوتی ہیں اور اس ضمن میں یہ نئے بازو ضرورت کے تحت خود کو تبدیل کریں گے تاکہ پرواز کو بہتر اور م¶ثر بنایا جاسکے۔ جہاں تک اس تصور کی افادیت کا معاملہ ہے تو دونوں اداروں کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک نشست والے چھوٹے طیارے پر بازوئوں کی ٹیکنالوجی کی آزمائش کی ہے۔ اس آزمائش میں عین وہی نتائج برآمد ہوئے ہیں جن کی توقع کی گئی تھی۔ دوسری جانب ایسے ونگز کی تیاری کا ایک مکمل طریقہ بھی وضع کیا گیا  جو اس تصور کو حقیقت کے مزید قریب کرتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اسی ڈیزائن کو خلائی سواریوں کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟