26 ستمبر 2018
تازہ ترین
نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 18 برس گزر گئے

پاکستان میں شعبہ موسیقی کو نئی جدت دینے والی نازیہ حسن کو اس جہاں فانی سے رخصت ہوئے 18 سال بیت گئے۔  ٹی وی پروگرام  سنگ سنگ چلے سے شروعات کرنے والی نازیہ حسن کو پاکستانی پاپ میوزک کا بانی بھی کہا جاتا ہے۔ کراچی میں پیدا ہونے والی نازیہ نے امریکن کالج آف لندن سے گریجویشن کیا، اپنے بھائی زوہیب کے ساتھ مشرقی اور مغربی موسیقی کے ملاپ سے ایسے گیت پیش کئے جو آج بھی شائقین موسیقی میں مقبول ہیں۔ بھارتی فلم قربانی میں گائے گیت نے نازیہ حسن کو عالمگیر شہرت دی ، جبکہ نازیہ اور زوہیب کے البم  ڈسکو دیوانے نے فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ نازیہ حسن کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ نازیہ حسن پھیپھڑوں کے سرطان کے مہلک مرض میں مبتلا ہوئیں اس دوران ان کی ازواجی زندگی بھی شدید متاثر رہی اور 13 اگست 2000 کو وہ خالق حقیقی سے جا ملیں ان کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟