16 نومبر 2018
تازہ ترین
  ناروے میں روزانہ سگریٹ پینے والوں کی تعداد میں کمی

 ناروے میں روزانہ سگریٹ پینے والوں کی تعداد گزشتہ 10 سال کے مقابلہ میں  کافی کم ہو گئی ۔ اتوار کونارویجیئن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  ناروے میں  دس سال قبل  یعنی 2006 ئ میں روزانہ سگریٹ پینے والوں کی تعداد24 فی صد تھی جو کہ اب 2016  میں کم ہو کر 13 فیصد ہوگئی ہے۔  ایک رپورٹ کے مطابق ناروے میں حالیہ سالوں میں  سونگھنے والی  مسکن اشیائ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ناروے میں2016 ئ میں16 سال سے لے کر 34 سال تک عمر کی  ہر   6 میں سے ایک خا تون  تمباکو یا اس قسم کی اشیائ سونگھتی ہیں ۔ ناروے میں 16سال سے لے کر 24سال تک کی عمر کے نوجوانوں میں روزانہ سگریٹ نوشی کے رجحان میں بڑی تیزی سے کمی آئی ہے تاہم تمام عمر کے افراد میں تمباکو سونگھنے کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے۔     


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟