25 جون 2019
تازہ ترین
ناخنوں کو خوبصورت بنانے کا طریقہ

ناخنوں کو خوبصورت بنانے کا طریقہ

ناخنوں کی دیکھ بھال ہاتھوں  اور پیروں کی حفاظت کا ایک اہم حصہ ہے۔  ناخن آپ کی صحت کی نشاندہی کرتے ہیں ۔ ناخنوں کی حالت سے  آئرن ، آکسیجن ، پروٹین ، وٹامن اور منرلز کی کمی کا اندازہ ہوتا ہے۔ کیلشیم ، جیلاٹن ، وٹامن سی ، وٹامن ڈی ، وٹامن بی کمپلیکس اور فولک ایسڈ  ناخنوں کی صحت اور مضبوطی کے لئے ضروری ہیں ۔ ٹوٹے ہوئے ، پیلے ناخن شرمندگی کا باعث بنتے ہیں ۔ ناخنوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کیلئے درج ذیل اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔ نیم گرم زیتون کے تیل سے ناخنوں پر ہفتے میں تین مرتبہ مساج کرنے سے ناخن مضبوط ہو جاتے ہیں ۔ لیموں کا رس نچوڑ کر چھلکے نہ پھینکیں بلکہ انہیں روزانہ ناخنوں پر  مساج کریں۔ یہ ناخنوں کی پیلاہٹ دور کرنے میں مدد دے گا اور انہیں چمکدار اور خوبصورت بنائے گا ۔ روزانہ ایک چمچ جیلاٹن کا دو ہفتے تک استعمال  ناخنوں کو مضبوط بناتا ہے ۔ ایک چمچ لیموں کے رس میں دو چمچ ووڈ کا شامل کر کے کسی بوتل میں محفوظ کرلیں اور روزانہ ناخنوں اور کیوٹیکلز پر  ملیں ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟