16 نومبر 2018
نئے فیلڈنگ کوچ نے قومی ٹیم کو جوائن کرلیا

قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق اور نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برنٹ نے ایشیا کپ کے لئے دبئی میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ امام الحق ویزے میں تاخیر کے باعث قومی ٹیم کے ہمراہ نہیں جاسکے تھے، تاہم آج انہوں نے دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برنٹ بھی دبئی پہنچ گئے، انہیں پی سی بی نے حال ہی میں فیلڈنگ کوچ کے عہدے پر تعینات کیا ہے۔ ایشیا کپ کے لئے پاکستان ٹیم آج تیاریوں کا آغاز کرے گی اور 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے قبل بھرپور پریکٹس کی جائے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟