13 نومبر 2018
تازہ ترین
نئی فٹبال سٹینڈنگ کمیٹیوں  کا اعلان

 اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے نئی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے،  اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز میں  جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ نئی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے ایک اجلاس میں کیا گیا ہے جس کی صدارت اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری نے کی، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے کام کو احسن طریقے سے چلانے میں مدد گارثابت ہونگی،ان کمیٹیوں میں ڈسپلنری کمیٹی، اپیل کمیٹی، رجسٹریشن اینڈ ٹرانسفر کمیٹی، فنانس کمیٹی، میڈیا کمیٹی، سلیکشن کمیٹی، سیکروٹنی کمیٹی، مقابلہ جات کمیٹی، لیگل کمیٹی، یوتھ ڈویلپمنٹ کمیٹی، مارکٹنگ کمیٹی،فٹ سال کمیٹی، ویلفیئر کمیٹی، ویمن کمیٹی شامل ہیں،ڈسپلنری کمیٹی میں چیئرمین ایڈووکیٹ شفیق احمد رامے جبکہ ممبران میں محمد ارشد، اختر بیگ اور ایڈووکیٹ راجہ خالد محمود کیانی، اپیل کمیٹی میں چیئرمین چوہدری علیم شہاب جبکہ ممبران میں شہزاد ندیم، محمد فرید اور شفقت رضا، رجسٹریشن اینڈ ٹرانسفر کمیٹی میں چیئرمین سید ذاکر حسین نقوی جبکہ ممبران میں محمد الیاس، کنور عبدالحفیظ اور اسلم گنڈہ پور، فنانس کمیٹی میں چیئرمین محمد الیاس جبکہ ممبران میں محمدوقاص، غلام رسول اور تنویراحمد، میڈیا کمیٹی میں چیئرمین شوکت علی خان جبکہ ممبران میں سردار سبحان سلیم، اشر امام اور حسنین تنویر شامل ہیں، سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین محمد زمان جبکہ ممبران میں راجہ مسعود، محمد یامین، سید ذاکر حسین نقوی، سیکروٹنی کمیٹی میں چیئرمین راجہ مسعود جبکہ ممبران میں ، محمد نوید، رانا محمد اشفاق اور شاہد صدیق ، مقابلہ جات کمیٹی میں چیئرمین محمد زمان جبکہ ممبران میں شاہد صدیق، شفقت رضا اور عصمت اللہ، لیگل کمیٹی میںچیئرمین ایڈووکیٹ راجہ خالد محمود کیانی جبکہ ممبران میں شوکت علی خان، شفاعت اللہ اور نادر حسین، یوتھ ڈویلپمنٹ کمیٹی میں چیئرمین آصف ملک جبکہ ممبران میں اظہار شوکت، حاجی عبدالستار، فرید، مصباح اور شمال خان ، مارکٹنگ کمیٹی میںچیئرمین سید تنویراحمد جبکہ ممبران میں محمدعارف، اظہارشوکت، جمیل ، اسد یامین اور اشر امام شامل ہیں،فٹ سال کمیٹی میںچیئرمین سید مقبل حسین نقوی جبکہ ممبران میں، جعفر علی، آصف ملک، عدیل، توصیف اور نفیس ، ویلفیئر کمیٹی میںچیئرمین غلام حسین جبکہ ممبران میں شفاعت اللہ، اشفاق احمد اورسلیم بٹ، وومن کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر طاہرہ تنویر، مس کلثوم احمد، منیبہ افتخار اور حنا جاوید شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟