15 نومبر 2018
میگھن کے والد کی موت سے قبل بیٹی سے ملنے کی خواہش

برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی امریکی اداکارہ میگھن میرکل کے والد تھامس میرکل نے کہا ہے کہ مْجھے خدشہ ہے کہ بیٹی کو نئی ذمہ داریوں کے لیے مرعوب کیا گیا۔ اس پر شاہی ذمہ داریوں کا بھاری بوجھ ڈالا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھامس میرکل نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی سے آخری بار اس کی شادی کے ایک روز بعد ٹیلیفون پر بات کی تھی۔ دو ماہ گزرگئے ہیں ہمارے درمیان کوئی رابطہ نہیں۔ کنسنگٹن محل بھی ان کے پیغامات کا جواب نہیں دیتا۔ مجھے ڈر ہے کہ میں اپنی بیٹی سے ملنے سے پہلے ہی دنیا سے نہ چلا جائوں۔ میری بیٹی کے بارے میں میرے پاس کہنے کو صرف یہ ہے کہ اسے مرعوب کیا گیا۔ میں نے اس کی آنکھوں، اس کے چہرے اور مسکراہٹوں میں محسوس کیا ہے۔ میں میگھن میرکل کی مسکراہٹوں کو کئی سال سے دیکھ رہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ وہ کیسے مسکراتی ہیں۔ اس کی موجودہ مسکراہٹ کو میں پسند نہیں کرتا۔ میری بیٹٰی کی مسکراہٹ کے پیچھے دکھ دکھائی دیتا ہے۔ شاہی خاندان میں شادی کے لیے بھاری قیمت چکائی گئی ہے۔ انہوں نے میگھن کے موجودہ لباس پر بھی تنقید کی۔میرا خیال تھا کہ شادی کے بعد میگھن کی مشکلات کے دن زیادہ طول نہیں پکڑیں گے مگر اب محسوس ہوتا ہے کہ اس پر بھاری بوجھ ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟