26 ستمبر 2018
تازہ ترین
میگھن مارکل پریانکا کی شادی  بارے خوش

برطانوی شاہی خاندان کی بہو  میگھن مارکل نے کہا ہے کہ وہ پریانکا چوپڑا کی شادی کی خبروں پر انتہائی خوش ہیں اور وہ اس حوالے سے جلد سے جلد دعوت کی منتظر ہیں۔ شہزادہ ہیری کی اہلیہ نے پریانکا چوپڑا کو بہت ہی خوبصورت جبکہ امریکی گلوکار نک جونس کو سمارٹ شخص قرار دیا۔ انہوں نے پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار کی محبت پر تعجب کرنے کے بجائے کہا کہ وہ ان کی شادی کے دعوت نامے ملنے کے حوالے سے مزید انتظار نہیں کر سکتیں۔ خیال رہے کہ 25 سالہ نک جونس اور 35 سالہ پریانکا چوپڑا کی رواں سال کے آخر تک شادی متوقع ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟