24 مئی 2019
تازہ ترین
میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل ، زرداری کی حفاظتی ضمانت منسوخ

میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقل ، زرداری کی حفاظتی ضمانت منسوخ

بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانتیں واپس لیتے ہوئے مقدمے کو اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں میگا منی لانڈرنگ کے کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں واپس لیتے ہوئے تمام ملزمان کی زر ضمانت بھی خارج کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب آصف زرداری کیس کے سلسلے میں بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے اور اپنی آخری حاضری لگائی۔ اس موقع پر صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ آپ کا کیس اسلام آباد منتقل ہوگیا ہے اس پر کیا کہیں گے؟ اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ کیس ٹرانسفر ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف زرداری اور فریال تالپور نے بینکنگ کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فیصلے کے خلاف ایک دو روز میں ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟