20 ستمبر 2018
 میکونو طوفان سے صحرائوں میں جھیلیں بن گئیں

 حال ہی میں یمن اور عمان میں جو میکونو نامی طوفان آیا تھا جس سے صحرا میں بڑی بڑی جھیلیں بن گئی ہیں۔ عمان میں طوفان انتہائی خطرناک تھا اور اس سے صحرا میں نشیبی علاقوں میں جہاں ریت کے طوفان آیا کرتے تھے اور ریت کے ٹیلے بنا کرتے تھے وہاں اب جھیلیں نظر آرہی ہیں۔ اس طوفان سے پورے علاقے کا نقشہ ڈرامائی طور پر تبدیل ہوچکا ہے۔ خلا سے جو تصاویر اتاری گئی ہیں اس سے  علم ہوا کہ اب صحرا میں بھی درخت اور پودے پیدا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ۔ حکام کے مطابق اس طوفان سے یمن اور عمان میں 30افراد ہلاک ہوئے تھے۔ صرف 24گھنٹے میں عمان میں سڑکوں اور صحرا میں اتنا پانی کھڑا ہوگیا تھا ، جتنا دو سال کی بارشوں میں ہوتا ہے۔ طوفان سے 170سے 180کلو میٹر فی گھنٹے کے حساب سے ہوائیں چلیں۔ ناسا نے بتایا کہ صحرا میں پانی پہنچنے سے اب وہاں سیاحت بھی ممکن ہوگی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟