24 مئی 2019
تازہ ترین
میکسیکو ،نائٹ کلب میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک

میکسیکو ،نائٹ کلب میں فائرنگ، 15 افراد ہلاک

 نائٹ کلب میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ خیبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے شہر گواناجواٹو کے ایک نائٹ کلب میں اسلحے سے لیس ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے 15 افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی ہو گئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسلحے سے لیس ملزم تین گاڑیوں میں آئے، کلب میں داخل ہوتے ہی گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ خوفناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم ملزمان کے بارے کچھ پتہ نہ چل سکا جب کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟