19 ستمبر 2018
میکسیکو،مسافر طیارہ تباہ، 85 افراد زخمی

 شمالی میکسیکو میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 85 افراد زخمی ہوگئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میکسیکو کی ریاست ڈورنگو کے ایک ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے 5 منٹ بعد ہی ایرو میکسیکو کا طیارہ زمین پر آگرا۔ طیارے میں 2 شیرخوار بچوں اور عملے کے 4 ارکان سمیت 103 افراد سوار تھے۔ تاہم طیارے کے گرتے ہی اس میں آگ لگنے سے قبل مسافروں اور عملے نے جہاز سے چھلانگ لگا دی اور محفوظ رہے۔حادثے میں جہاز کا پائلٹ سب سے زیادہ زخمی ہوا، تاہم اس کی حالت بھی اب خطرے سے باہر ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟