15 نومبر 2018
میکرونی چیز رول بنائیں ، مزے سے کھائیں

اجزا

میکرونی..... دو سو گرام

 سبز شملہ مرچ( جولین کٹنگ)..... پانچ گرام

بند گوبھی (باریک کٹنگ).... پانچ گرام

لال شملہ مرچ (جولین کٹنگ) .... پانچ گرام

پیلی شملہ مر چ(جولین کٹنگ)..... پانچ گرام

پانی ۔۔۔۔ حسب ضرورت

کھانے کا تیل۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

زیتون کا تیل۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

لہسن (چوپ کیا ہوا).... ایک کھانے کا چمچ

سفید مرچ پائوڈر۔۔۔۔ ایک کھانے کاچمچ

اوریگانو ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

کریم۔۔۔۔ ڈھائی کھانے کے چمچ

کالا زیتو ن (سلائس کٹنگ).... پانچ گرام

چیڈر چیز (کدو کش).... سو گرام

پارسلے (چوپ کیا ہوا ).... پانچ گرام

رول پٹی۔۔۔۔ حسب ضرورت

انڈ ا ۔۔۔۔ ایک عدد

ترکیب

ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں کھانے کا تیل ، نمک اور میکرونی ڈال کر ابالیں اور پھر چھا ن لیں ۔

ایک برتن میں زیتون کا تیل لیں اور اس میں لہسن ، ابلی ہوئی میکرونی ، نمک، سفید مرچ پائوڈر ، اوریگانو ، کریم ، سبز شملہ مرچ ، بند گوبھی ، لال شملہ مرچ ، پیلی شملہ مرچ ، کالا زیتون ، چیڈرچیز اور پارسلے ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکا ئیں ۔

اسے رول پٹی پر ڈال کر رول بنالیں اور انڈا لگا کر بند کر دیں ۔

 ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اور تیار کئے ہوئے رول ڈال کر گولڈن برائون ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔

مزیدار میکرونی چیز رول تیار ہیں ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟