26 ستمبر 2018
تازہ ترین
میکرونی چاٹ بنائیں، مزے سے کھائیں

چاٹ مصالحہ کے اجزا

زیرہ پائوڈر۔۔۔۔2 کھانے کے چمچ

ثابت لال مرچ۔۔۔۔15عدد

سونف۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ

ثابت دھنیا۔۔۔۔4 کھانے کے چمچ

ٹاٹری۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ

کالی مرچ پائوڈر۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ

اجوائن۔۔۔۔1 چائے کا چمچ

کالا نمک۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ

ادرک پائوڈر۔۔۔۔1 چائے کا چمچ

آم چور۔۔۔۔1 کھانے کا چمچ

میکرونی چاٹ کے اجز

ا کھانے کا تیل۔۔۔۔ حسب ضرورت

میکرونی(ابلی ہوئی)    ۔۔۔۔ ڈیڑھ کپ

آلو(ابلے ہوئے)۔۔۔۔ 1 کپ

شملہ مرچ(کیوب کٹ) ۔۔۔۔ تین چوتھائی کپ

پیاز(چوپ) ۔۔۔۔1 درمیانی

ٹماٹر(چوپ)۔۔۔۔۔  2 چھوٹے

ہرا دھنیا۔۔۔۔ آدھا کپ

نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

چاٹ مصالحہ۔۔۔۔2 کھانے کے چمچ

ہری مرچ(چوپ)۔۔۔۔  2-3عدد

املی چٹنی۔۔۔۔3 کھانے کے چمچ

لیموں کا رس۔۔۔۔2کھانے کے چمچ

چاٹ مصالحہ بنانے کی ترکیب

ایک پین میں زیرہ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔ اس میں ثابت لال مرچ، دھنیا، سونف ڈال کر فرائی کر لیں۔

 ان کو گرائینڈر میں ڈال کر گرائینڈ کر لیں۔ گرائینڈ کئے ہوئے مصالحہ کو ایک برتن میں ڈال دیں، اب اس میں ٹاٹری، کالی مرچ پائوڈر، اجوائن، ادرک پائوڈر، آم چور ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

اس مصالحہ کو ڈبہ میں ڈال لیں اور چار سے چھ ہفتہ تک استعمال کر سکتے ہیں۔

میکرونی سلاد بنانے کی ترکیب

ایک برتن میں پانی لیں اس میں تھوڑا سا کھانے کا تیل ڈال کر میکرونی ڈال دیں اور ابال لیں۔

ابلی ہوئی میکرونی کو برتن میں ڈال لیں اور اس میں ابلے ہوئے آلو، شملہ مرچ، پیاز، ٹماٹر، ہرا دھنیا، چاٹ مصالحہ، ہری مرچ، املی کی چٹنی، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

 مزیدار میکرونی چاٹ تیار ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟