24 ستمبر 2018
تازہ ترین
 میکا سنگھ کو دولت کا دکھاوا مہنگا پڑگیا

بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو دولت کا رعب دکھانا مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی گلوکار میکا سنگھ خبروں میں رہنے کا فن جانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کبھی سلمان خان سے متعلق متنازع بیان دیتے ہیں تو کبھی پاکستان دشمنی پر اتر آتے ہیں۔ اب اداکار نے سستی شہرت کے لئے نیا حربہ استعمال کیا ، لیکن یہ سب کرنا ان کو مہنگا پڑگیا ۔ گزشتہ دنوں میکا سنگھ کو امریکی شہر ڈیلاس میں ایک شو میں شرکت کے بعد دبئی جارہے تھے جہاں انہوں نے جہاز سے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ مائیکل جیکسن کہتا تھا کہ اکیلے سفر کرنا ہے تو میں نے بھی سوچا اکیلے سفر کیا جائے اور میں نے پوری بزنس کلاس بک کرا لی ۔ وہ یہیں نہیں رکے اس کے بعد انہوں نے کہا کہ پوری فرسٹ کلاس میں نے بک کرائی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اب سب مشہور شخصیات میری پیروی کریں گی اور ٹرینڈ شروع ہوجائے گا، یہ سب کرنے کے لئے بڑا دل چاہئے اور صرف ایک ہی شیر ہے جو یہ سب کر سکتا ہے، وہ میکا سنگھ ہے۔ گلوکار کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد انہیں کئی مداحوں نے آڑے ہاتھوں لیا اور صرف دولت کا دکھاوا اور بچپنا قرار دیا۔ میکا سنگھ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایک اور نامور گلوکار شان نے بھی ویسی ہی ویڈیو بناکر ان کا مذاق اڑایا۔ شان بھی فیملی کے ساتھ تفریح کے لئے گیمنگ ایریا گئے تو وہاں میکا سنگھ کی پیروڈی میں ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے مداحوں نے بے حس پسند کیا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟