22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
میکال ذوالفقار کی بھارت کو وارننگ

میکال ذوالفقار کی بھارت کو وارننگ

نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے بھارت اور بالی وڈ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے نہ الجھنا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میکال ذوالفقار نے اپنی فلم شیر دل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی کہانی پاک بھارت موضوع کے گرد گھومتی ہے تاہم یہ فلم دوسری فلموں سے قدرے مختلف ہے اس میں پاک بھارت موضوع کو نہایت سمجھداری کے ساتھ فلمایا گیا ہے جبکہ بالی وڈ میں ہمیشہ پاک بھارت موضوع پر مبنی فلموں میں پاکستان کے خلاف نفرت دکھائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی میکال ذوالفقار نے بھارت اور بالی وڈ کو پیغام بھی دیا جس میں وارننگ بھی شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں بھارت کو کہنا چاہتا ہوں کہ دوسروں کے لئے کبھی بھی غلط الفاظ استعمال نہ کرو، یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ اپنی فلموں میں دوسروں کے لئے نامناسب الفاظ استعمال کریں یا اس کو ہمیشہ منفی انداز میں پیش کریں جبکہ ہم نے اپنی فلم میں پاک بھارت تعلقات کو اس طرح پیش کیا ہے کہ دونوں ممالک کا وقار قائم رہے جسے دیکھ کر بھارت کو بھی تعجب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے میں دوسرا پیغام بھارت کو یہ دینا چاہتا ہوں کہ ہم ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، ہم کہیں نہیں جارہے اور وقت آگیا ہے کہ وہ لوگ یہ حقیقت قبول کرلیں۔ ہم جارحیت پسند نہیں ہیں لیکن ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں لہٰذا  ہم سے نہیں الجھنا۔ میکال ذوالفقارکی حب الوطنی کے جذبہ سے بھرپور فلم شیر دل 22 مارچ کو ملک بھر میں ریلیز ہورہی ہے۔ فلم میں میکال ذوالفقار ایئرفورس پائلٹ کاکردار نبھاتے نظر آئیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟