21 جولائی 2019
تازہ ترین
میڈیا کو کھڑے ہو کر داد دینی چاہئے

میڈیا کو کھڑے ہو کر داد دینی چاہئے

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اپنے ہی میڈیا پر برس پڑیں۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کامیابی کا تذکرہ کرنے کی زحمت نہیں کرتا،میرے انکم ٹیکس معاملے پر سو مضامین لکھ دیتا ہے، مثبت خبروں کے مقابلے میں منفی خبریں زیادہ بکتی ہیں،ایسے میڈیا کو کھڑے ہو کر داد دینی چاہئے۔انکم ٹیکس معاملے کی خبریں شائع کرنے پر بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا اپنے ہی میڈیا پر برس پڑیں اور کھری کھری سنا دیں۔۔ثانیہ مرزا کو مبینہ ٹیکس چوری کے معاملے پر محکمہ انکم ٹیکس نے ٹونس جاری کیا تھا۔ان کے چارٹرڈ  اکائونٹینٹ نے سروسز ٹیکس حکام کے سامنے حاضر ہوکر تفصیلات پیش کر دی ہیں۔تلنگانہ حکومت نے ثانیہ مرزا کو ریاست کی سفیر بننے کے عوض تربیتی ترغیب کی مد میں ایک کروڑ روپے دیئے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟