08 اپریل 2020
تازہ ترین
میو ہسپتال میں غیر معیاری سٹنٹس کا   استعمال  حکومت پنجاب کے منہ پر طمانچہ ہے ،  یاسمین راشد

میو ہسپتال میں غیر معیاری سٹنٹس کا   استعمال  حکومت پنجاب کے منہ پر طمانچہ ہے ،  یاسمین راشد

سمین راشد نے  کہاہے کہ لاہور کے میوہسپتال میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ سٹنٹس کے استعمال اور ملک بھر میں سٹنٹ فراہم کر نے والی سو سے زائد غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کا انکشاف ہونا گڈگورننس کے دعوےدار نواز شرےف اور شہباز شرےف کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ، ملک بھر میں ایسےغیر معیاری سٹنٹس تھوک کے حساب سے فروخت ہو رہے ہےں جن کو چیک کر نے والا کو ئی نہیں ہے ، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی 55کمپنیاں ابھی اپنا کوئی رول ادا نہیں کر رہی بلکہ وہ لمبی تان کر سو رہی ہے ۔اپنے  بیان میںانہوںنے کہا کہ چور حکمران لوگو ں کی جانوں سے کھےل رہے ہےں اور خو د اپنا علا ج بےرون ملک کرو اتے ہیں،غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ سٹےنٹس دل کے مریضوں کو ڈال کر مافیا نے اربوںروپے کمائے ہیں، پی ٹی آئی اس کی بھر پور مذمت کر تی ہے اور مطا لبہ کرتی ہے کہ اس سکےنڈل میں ملوث مافیا کو فوری گرفتار کیا جا ئے اور ایسے انسانیت کے دشمنوں کو سخت سے سخت سزا دی جا ئے اور اگر اس میں کو ئی ڈاکٹر ملوث ہو تو پاکستان میڈیکل ڈینٹنل کو نسل اس کے خلاف ایکشن لے اور سزا دے کر عبرت کا نشان بنا دے ۔ انہوںنے کہا کہ چور حکمرانوں نے غریب عوام سے جینے کاحق بھی چھین لیا ، محکمہ صحت کی نا اہلی بھی کھل کر سامنے آگئی ہے،پنجاب کے ہسپتالوںمیں غریب مریضوں کا کوئی پرسانے حال نہیں اور نا ہی دوائیںمل رہی ہے اور نا ہی صحت کی سہولتیں میسر ہے ، صو بے بھر کے ہسپتالوں کی حالت ابتر سے ابتر ہوچکی ہے ، سہولتوں کا شدید فقدان ہے ، بیڈز ، آلات ،مشینری اورآلات تک میسر نہیں ہیں جبکہ عملے کی شدید کمی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جھوٹے حکمران عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کر نےمیں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں35 سال سے صوبے پر حکمرانی کرنے والا شریف خاندان ایک ہسپتا ل بھی ٹھیک نہہیں کر سکا ہے ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟