14 نومبر 2018
تازہ ترین
مینگوسٹین ذیابیطس، کینسر اور سوزش کا بہترین علاج

مینگوسٹین کا پھل صرف ذائقے کے لحاظ سے ہی اچھا نہیں ہے، اس پھل کو آپ کی غذا کا باقاعدہ حصہ رہنا چا ہئے ، یہ بھر پور غذائیت کے علاوہ حیرت انگیز فائدے بھی رکھتا ہے۔ مینگو سٹین تھائی لینڈ کا دیسی پھل ہے ۔ مینگوسٹین  کے پھل کو موسم گرما کے پھلوں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے، خوشنما بیضوی ساخت کا حامل جامنی رنگ کا مینگوسٹین پھل لذیذ رسیلے اور برفی جیسے دودھیا گودے کے باعث ایشیائی ممالک میں تو پسند کیا ہی جاتا ہے اب اس پھل کی مقبولیت یورپ تک پھیل چکی ہے۔ مینگوسٹین ذیابیطس، کینسر اور سوزش کا بہترین علاج ہے۔ جسم میں قوت مدافعت کم ہونے کی وجہ سے جب انفیکشن زیادہ ہونے لگے ایسی صورت حال میں مینگوسٹین کا پھل انتہائی مفید  ہے ۔ اس حوالے سے ایک تحقیق کی گئی جس میں کچھ افراد کو 30دن تک روزانہ مینگوسٹین کا پھل کھلایا گیا۔ اس تحقیق میں فروٹ استعمال کرنے والوں میں غیر معمولی قوت مدافعت دیکھی گئی، جس کی بنیادی وجہ مینگوسٹین کے پھل میں موجود بھر پور وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ تھا۔ مینگوسٹین  کینسر سے بچانے میں زبردست صلاحیت رکھتا ہے یہ کینسر پیدا کرنے والے سیل کو ختم کرتا ہے اور نئے سیل کو پیدا نہیں ہونے دیتا۔ خاص طور پ راس پھل کا استعمال بڑی آنت کے کینسر سے، چھاتی، جلد، اور پروسٹیٹ کینسر سے لڑنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔  مینگوسٹین  میں فائبر اور پانی کی بھرپور مقدار موجود ہے جس کے استعمال سے وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے اور آپ چند ہی ہفتوں کے استعمال کے بعد اس کمی کو محسوس کریں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟