22 نومبر 2018
تازہ ترین
میمو کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر

 میمو کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا جس کی سماعت سپریم کورٹ میں 30 اگست کو ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں میمو کمیشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 30 اگست کو سماعت کرے گا عدالت کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ میمو کمیشن کیس میں ڈی جی ایف آئی اے حسین حقانی کی واپسی سے متعلق رپورٹ پیش کریں گے، مقدمے کے فریق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، مقدمے میں ن لیگ کے اکثر رہنما 2011 میں درخواست گزار ہیں۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟