14 نومبر 2018
تازہ ترین
میموگیٹ کیس، حقانی کی واپسی کیلئے کارروائی کا حکم

میموگیٹ سکینڈل کیس میں سپریم کورٹ نے نیب کو حسین حقانی کی واپسی کیلئے کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بیرون ممالک سے ملزمان کی واپسی کیلئے ایک ماہ میں قانون سازی کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس کی سبراہی میں میں میموگیس سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی معاون نے بتایا کہ نیب اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت نوٹیفائیڈ ادارہ ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے ایف آئی اے قوانین کے تحت حسین حقانی کی واپسی نہیں ہوسکتی۔ چیف جسٹس نے کہا حسین حقانی نے واپسی سے متعلق عدالت میں بیان حلفی دیا، یقین دہانی اور بیان حلفی کے باوجود حسین حقانی واپس نہیں آئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟