میشا شفیع کی تصویر ہوئی تنقید کی نظر

میشا شفیع ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں گلوکاری، اداکاری اور ماڈلنگ کے شعبوں میں دھوم مچائی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ میشا شفیع نہ صرف شوبز کے میدان میں خوب سرگرم رہتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا کا بھی کافی استعمال کرتی ہیں اور مختلف تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر کے مداحوں سے داد وصول کرتی رہتی ہیں۔ لیکن اب کی بار انہوں نے  نازیبا لباس میں جو تصویر اپ لوڈ کی اس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا اور سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے جنہوں نے میشا شفیع کی خوب  درگت بنا ڈالی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کر دکھایا، کیا خوابیدہ رات ہے اور میرے لئے اعزاز کی بات ہے،  رافائل گیلری میں داخل ہونے اور پرفارمنس دینے سے پہلے ناقابل یقین لمحات۔۔تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ایسے کمنٹس کئے کہ میشا شفیع نے خوابوں میں بھی نہ سوچا ہو گا۔ایک صارف نے  لکھا  کہ  یہ کس طرح کا لباس ہے، ایک اور صارف نے لکھا  کہ بہت بری لگ رہی ہے توبہ۔


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟