24 اپریل 2019
تازہ ترین
 میشا شفیع نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

 میشا شفیع نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

 گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے کیس کا فیصلہ 90 روز میں سنانے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ میشا شفیع کی وکلاکی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ ٹرائل کورٹ نے گواہوں پر جرح موخر کرنے کی اجازت نہیں دی، ٹرائل کورٹ نے کہا گواہوں پر جرح بیان کے فوری بعد ہوگی۔ درخواست میں کہا گیا ہےکہ گواہوں پر جرح کرنا بنیادی قانونی حق ہے، گواہوں کو جانے بغیر صرف ان کے بیان کی بنیاد پر جرح کرنا ممکن نہیں، گواہ پیش کرنا ایک فریق اور اس پر جرح دوسرے فریق کا حق ہے۔ درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا ہےکہ لاہور ہائی کورٹ نے بھی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی، قانونی حکمت عملی سامنے آنے سے مقدمہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سپریم کورٹ گواہان پر جرح کی اجازت دیتے ہوئے ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟