19 جون 2018
تازہ ترین
میرے لئے شہرت زیادہ اہم نہیں، دپیکا پڈوکون

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ان کے لئے شہرت زیادہ اہمیت نہیں رکھتی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ہیلو ہال فیم ایوارڈ سے نوازا گیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ شہرت میرے لئے  زیادہ اہمیت رکھتی ہے، لیکن میں یہ ضرور کہوں گی کہ میں جس انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں، پیسہ اور شہرت اس کا حصہ ہے اور میں اسے نظر انداز نہیں کر سکتی، میرا نہیں خیال کہ آپ شہرت اور دنیا بھر سے حاصل ہونے والی توجہ کو نظرانداز کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 10سال میں بہت کچھ سیکھا اور مجھے امید ہے کہ میں جو کام کر رہی ہوں مستقبل میں بھی اسی طرح اپنے کام سے لطف اندوز ہوں گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے؟