14 نومبر 2018
تازہ ترین
 میرے اور صدر ممنون کے درمیان بڑا فرق ہے، عارف علوی

 پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ان کے اور صدر ممنون حسین کے درمیان بہت فرق ہے جو عوام کو نظر آئے گا۔ لاہور میں پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور صدر ممنون کے درمیان بڑا فرق ہے، جو عوام کو نظر آئے گا، صوبوں میں یکجہتی قائم کرنا صدر کی ذمہ داری ہے، صوبائی ہم آہنگی اور یکجہتی کے لئے عوام کو مطمئن کرنا ضروری ہے، عمران خان کی حکومت میں پاکستان کا اچھا وقت شروع ہورہا ہے، اداروں کو مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، تاہم میں صرف کراچی کا صدر نہیں بلکہ پورے ملک کا صدر ہوں گا، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے فون کرکے مجھے ووٹ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ چوہدری سرور نے گورنر کا حلف صرف اس لئے نہیں اٹھایا کہ مجھے ووٹ کاسٹ کر سکیں، کل رات کے عشائیہ میں بعض اراکین پنجاب اسمبلی ناگزیر وجوہات کی وجہ سے نہ آ سکے، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہوں یا فیاض الحسن چوہان سب پارٹی میں اپنا مقام رکھتے ہیں، سپیکر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے تین اراکین پنجاب اسمبلی کو حلف اٹھانے کی اجازت نہ دینے پر میں کوئی رائے نہیں دے سکتا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟