25 ستمبر 2018
تازہ ترین
میرا کا ڈیم فنڈ میں 25 ہزار روپے دینے کا اعلان

 اداکارہ میرا نے ڈیم فنڈ میں 25 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اداکارہ میرا نے کراچی میں نجی سپیشل چلڈرن سکول کا دورہ کیا ، جہاں وہ بچوں میں  گھل مل  گئیں، اس موقع پر انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں 25 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ سپیشل چلڈرن سکول کے دورے کے دوران  انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں سے مل کر ایسا لگا جیسے انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس مل گیا ہو۔ میرا نے سپیشل بچوں کی تعلیم کے لئے ٹرسٹ کے کام کو بھی سراہا۔ انہوں نے نا صرف  ڈیم فنڈ میں پچیس ہزار اور خدمات انجام دینے کا اعلان  کیا بلکہ  دوسروں کو بھی اس کام میں حصہ لینے کی تلقین کی۔  انہوںنے نئی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی آچکی ہے، 5 سال میں پاکستان مزید تبدیل ہوجائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟