14 نومبر 2018
تازہ ترین
میرا کا پریانکا سے بہتر اداکارہ ہونے کا دعویٰ

لالی وڈ ادکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی کی وجہ سے خبروں کی زینت بن جاتی ہیں تو کبھی اپنے جذبات کا اظہار اس طرح کرتی ہیں کہ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالیتی ہیں۔ اور اب انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہالی وڈ کو پریانکا چوپڑہ کے بجائے انہیں منتخب کرنے کی تجویز دے ڈالی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں فلم فیئر میگزین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کرسٹ پریٹ کے ساتھ ہالی وڈ کے نئے پروجیکٹ کائو بوائے ننجا وکنگ کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ تاہم جیسے ہی میرا کو اس کی خبر ہوئی، انہوں نے فلم فیئر کی پوسٹ کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، میں پریانکا چوپڑا سے بہتر اداکارہ ہوں، ہالی وڈ پلیز میرا انتخاب کریں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟