25 ستمبر 2018
تازہ ترین
میرا بھی ماہرہ خان کی فین ہو گئیں

 اداکارہ میرا  افغان مہاجرین کے لئے خدمات انجام دینے پر ماہرہ خان کی فین ہوگئیں اور انہیں قابل ستائش قرار دے ڈالا۔ میرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ آمنہ شیخ سمیت پہلی مرتبہ ماہرہ خان کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے لکھا کہ میں جس ایک خاتون سے متاثر تھی وہ امریکی اداکارہ انجلینا جولی تھیں،  جن کے مطابق اگر کوئی شہرت یافتہ ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کو اس کی ادائیگی کرے ورنہ وہ شہرت کسی کام کی نہیں اور اب میں ماہرہ خان اور آمنہ شیخ کو بھی سراہتی ہوں کہ انہوں نے افغان مہاجرین کے لئے خدمات انجام دینے جیسا قدم اٹھایا۔ ایک اور ٹویٹ میں میرا نے کہا کہ آمنہ شیخ کا افغان مہاجرین بچوں خصوصاً  لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کام کرنا بہت اچھا اقدام ہے، شہرت کے ساتھ ذمہ داری بھی آتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ میرا نے ماہرہ خان کی تعریف کی ہے، ورنہ اس سے قبل وہ کہہ چکی ہیں کہ ماہرہ خان کو بے جا شہرت ملتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟