12 نومبر 2018
میاں میر قبرستان کے تمام احاطے مسمار کرنے کا حکم

 لاہور ہائیکورٹ نے میاں میر قبرستان کے تمام احاطے مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے قبرستان کی اراضی پر گھر بنانے والوں سے متعلق حکم کا عندیہ بھی دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے عبداللہ ملک ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ محکمہ اوقاف نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، جس میں بتایا گیا کہ میاں میر قبرستان میں 120سے زائد احاطے بنائے گئے ہیں، بااثر افراد نے کئی کئی کینال پر احاطے بنارکھے ہیں۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے جمعہ کے روز سے احاطے مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ جتنا مرضی کوئی بااثر ہو تمام احاطے مسمار ہونے چاہئیں۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے اپنے ریمارکس میں کہا قبرستان کی اراضی پر گھر بنانے والوں سے متعلق بھی حکم جاری کریں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟