29 ستمبر 2020
تازہ ترین
میامی اوپن وومنز سنگلز کا ٹائٹل جوہانہ کے نام  

میامی اوپن وومنز سنگلز کا ٹائٹل جوہانہ کے نام  

جوہانہ کونٹا نے میامی اوپن ویمنز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے کیرولین وزنیاکی کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق میامی اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل میں برطانیہ کی جوہانہ کونٹا نے ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-4 اور 6-3 رہا۔ دریں اثنائ  مارسیلو میلو اور لوکاز کبوٹ نے میامی اوپن مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فائنل میں برازیل کے مارسیلو میلو اور پولینڈ کے لوکاز کبوٹ نے امریکا کے جیک سوک اور بینجمن نکولس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7-5 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟