10 جولائی 2020
تازہ ترین
 مہوش حیات تمغہ امتیاز کیلئے نامزد

 مہوش حیات تمغہ امتیاز کیلئے نامزد

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کو رواں سال 23 مارچ کو صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔ اداکارہ ان 127 افراد میں سے ایک ہوں گی جو پاکستان کی بہتری کے لئے کارکردگی کرنے پر یوم پاکستان کو یہ اعزاز حاصل کریں گے۔ یاد رہے کہ تمغہ امتیاز پاکستان میں سول اور عسکری شخصیات کو عطا کیا جانے والا چوتھا بڑا اعزاز ہے اور یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان اس اعزاز سے منتخب شخصیات کو نوازتے ہیں۔ رواں سال مہوش حیات کے ساتھ ساتھ یہ اعزاز گلوکار عطااللہ خان عیسی خیلوی اور سجاد علی کو بھی دیا جائے گا، یہ دونوں ہی اس سے قبل ستارہ امتیاز کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔ اس حوالے سے مہوش حیات نے کہا کہ مجھے یہ خبر سن کر بےحد خوشی ہوئی کہ صدر پاکستان نے مجھے یہ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا، میں ہمیشہ سے اپنا شوق پورا کر رہی ہوں اور اس پر اس طرح سے اعزاز ملنے کا یہی مطلب ہے کہ میں کچھ اچھا ہی کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہت پہلے ہی یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ میں پاکستان میں ہی رہوں گی اور یہیں کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بہتر بنانے پر فوکس کروں گی اور مجھے اپنی شراکت پر فخر ہے، گزشتہ 5 سالوں میں، میں پاکستان کی کئی کامیاب اور بہترین فلموں کا حصہ بنی ہوں۔ انہوں نے اس اعزاز کے لئے اپنے ان دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے بغیر وہ یہ مقام حاصل کرنے میں ناکام ہوجاتی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس کا پورا کریڈٹ خود نہیں لوں گی، جب 23 مارچ کو میں یہ اعزاز قبول کروں گی تو اسے ان تمام ہدایت کار، ساتھی اداکار، مصنف، میک اپ عملے اور ٹیم میں موجود ہر فرد سے شیئر کروں گی، جو میری کامیابی کا حصہ بنا۔ مہوش حیات کے علاوہ فلم اداکار بابرہ شریف، ریما خان، شبیر جان اور افتخار ٹھاکر کو بھی یہ اعزاز دیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟