23 ستمبر 2018
تازہ ترین
مگ میں موجود کافی پر تخلیق کردہ آرٹ

عام طور پر کا فی پینا ایک محبوب مشغلہ سمجھا جا تا ہے لیکن اگر کا فی کے کپ کے اندر خوبصورت تصاویر اور آرٹ کے نمونے بھی ہوں تو پینے کا لطف دوبا لا ہو جا تا ہے۔ جنوبی کوریا کے ایک ماہرآرٹسٹ نے اپنی مصوری کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مگ میں موجود کافی میں مختلف رنگوں کی کریم ملاتے ہوئے ایسی شاہکار تصاویر بنائی ہیں کہ دیکھنے والے یقین کرنا بھول جائیں۔  میٹل راڈ اور فوڈ کلرز کی مدد سے کارٹون کردار، قدرتی مناظر اور دیگر اشکال سمیت آرٹ کے منفرد فن پارے بناتے ہوئے یہ آرٹسٹ اپنے فن اور مہارت کی بدولت دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟