21 ستمبر 2018
تازہ ترین
مگرمچھ کی موجودگی میں ڈائیونگ کا مظاہرہ

 یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو سمندر، جھیل، دریا و تالاب کی گہرائیوں میں ڈائیونگ کرتے دیکھا ہوگا اور اس دوران اگر مگرمچھ کی انٹری ہوجائے تو یقیناً یہ کرتب دکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ منظر میں نظر آنیوالے اس کھلاڑی کی ہمت و مہارت کی داد دینا پڑے گی جو خونخوار مگرمچھ کی موجودگی میں ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے ۔ یہ مناظر امریکی ریاست فلوریڈا کے تالاب میں دیکھے گئے، جہاں جانباز کھلاڑی ڈائیونگ میں مصروف تھا کہ اچانک مگرمچھ آ گیا،  تاہم ڈائیور خوفزدہ ہوئے بغیر ایڈونچر کا شوق پورا کرتا رہا اور پھر بحفاظت تالاب سے باہر آ گیا، یہ مناظر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوچکے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟