20 ستمبر 2018
تازہ ترین
 مکھی کے ڈنگ سے بیماریوں کا علاج

ماہرین صحت کے مطابق شہد کی مکھی کے ڈنگ میں موجود زہر کئی بیماریوں سے نجات کا باعث بنتا ہے۔ امریکا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق شہد کی مکھی کے ڈنگ سے ہڈیوں اور اعصاب کی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ شہد کی مکھی کا ڈنک جوڑوں کا درد ختم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ شہد کی مکھی کے ڈنک سے علاج کے اس طریقے کو ایپی تھراپی کہتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ مکھی کا ڈنگ بذات خود کوئی دوا نہیں ہے۔ لیکن جب شہد کی مکھی متاثرہ جگہ پر ڈنک مارتی ہے تو اس کے ڈنک کا زہر جسم میں سرایت کر کے مدافعتی نظام کو متحرک کر دیتا ہے۔ جس کے باعث متاثرہ حصے میں فوری طور پر بہتری آنا شروع ہوجاتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟