12 نومبر 2018
مکھن ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچانے میں معاون

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہا کہ  مکھن ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچانے میں   معاون ثابت ہوتا ہے۔ ٹفٹس یونیورسٹی، میساچیوسیٹس میں کئے گئے ایک مطالعے کے بعد  ماہرین نے کہا کہ فالج اور دل کے دورے سے مکھن کا کوئی تعلق دریافت نہیں ہوا البتہ یہ  ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاؤ میں   مددگار ہی پایا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ   مکھن سے بلاوجہ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، اور نہ ہی اسے غیر ضروری طور پر اچھا بناکر پیش کرنا چاہئے۔ ماہرین کے مطابق اس تحقیق کا واضح مطلب یہی ہے کہ مکھن کو معمول کی غذا میں شامل رکھنے سے انسانی صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور ہمیں اس کے استعمال میں اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہئے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟