26 ستمبر 2018
تازہ ترین
مکھن ٴٴبے ضررٴٴ ہے

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے مکھن ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچائو کے لئے  معاون ثابت ہوتا ہے۔ٹفٹس یونیورسٹی میں کیے گئے ایک مطالعے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فالج اور دل کے دورے سے مکھن کا کوئی تعلق  نہیں اور ان دونوں معاملات میں مکھن ٴٴبے ضررٴٴ ہے  جبکہ  ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاؤ میں مکھن کو  مددگار ہی پایا گیا ہے ۔مطالعے میں شریک مصنف کے مطابق ان کے نتائج سے یہی سامنا آیا کہ ہمیں مکھن سے بلاوجہ خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، اور نہ ہی اسے غیر ضروری طور پر اچھا بناکر پیش کرنا چاہیے۔ مکھن کو معمول کی غذا میں شامل رکھنے سے انسانی صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور  اس کے استعمال میں اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟