16 نومبر 2018
تازہ ترین
مکئی کا استعمال بینائی بہتر بنانے میں مفید

قدرت نے کئی ایسی چیزیں پیدا کی ہیں جن کو انسان اپنی خوراک کا حصہ بناکر کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتا ہے اور اگر بیماریوں کا شکار ہو بھی گیا ہوتو ان کو خوراک کا حصہ بنا کر ان سے مستفید ہوسکتا ہے۔  پہلے روز مرہ زندگی میں مکئی کا باقاعدہ استعمال کیا جاتا تھا  لیکن گزرتے وقت کے ساتھ اب اس کا استعمال بہت کم ہوگیا ہے ۔ مکئی میں وٹامن بی موجود ہوتا ہے جو انسان کو جسمانی توانائی فراہم کرنے کے ساتھ جسم میں نئے خلیات بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں نشاستہ موجود ہوتا ہے اور ہم سب ہی تقریباً جانتے ہیں کہ نشاستہ انسانی جسم کی توانائی کو بحال کرنے کے لئے کتنا مفید ہے۔ مکئی کا استعمال بینائی کو بہتر بنانے میں نہایت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ مکئی میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو کینسر کے مرض کو آپ کے قریب بھی آنے نہیں دیتے۔ مکئی مختلف سبزیوں اور پھلوں کی طرح انتہائی صحت بخش ہے اور اس میں بھی وہ چیزیں شامل ہوتی ہیں جو ہم مختلف سبزیوں اور پھلوں سے حاصل کرتے ہیں۔ مکئی میں فاسفورس، مینگنیز، زنک، کاپر اور آئرن جیسے انتہائی توانائی بخش معدنیات پائے جاتے ہیں۔ مکئی کے استعمال سے قبض کا مرض بھی دور ہوجاتا ہے۔ مکئی کی مدد سے خون کی کمی پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں خون بنانے کی بھی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ مکئی کا استعمال آپ کو ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی بیماری سے بھی بچا کر رکھتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟