20 مارچ 2019
تازہ ترین
مچھلی دل کے مرض کیلئے فائدہ مند

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ہفتے میں دو بار مچھلی کا استعمال کریں اور عارضہ قلب سے نجات پائیں۔ اکثر افراد ذہنی دبائو، پریشانی اور بلڈ پریشر کے باعث عارضہ قلب میں مبتلا ہوجاتے ہیں لیکن امریکی ماہرین نے عارضہ قلب سے بچنے اور دل کو تندرست رکھنے کا آسان طریقہ بتا دیا ۔ امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کے ماہرین کے مطابق ہفتے میں دو بار مچھلی کا استعمال دل کی شریانوں کی بیماری، دل کی دھڑکن کا کم ہونا اور دل کے دورے جیسے عارضہ قلب کے خطرات سے نہ صرف محفوظ رکھ سکتا ہے بلکہ دل کو صحت مند بھی رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آئلی مچھلیوں سمیت سارڈینsardines، سالمن salmonاور میک کیرل mackerel نامی مچھلی کی اقسام عارضہ قلب کیلئے بے حد مفید ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟