24 ستمبر 2018
تازہ ترین
موڈیزکی پاکستان کومزید قرضے لینے کی تجویز

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر انتہائی گراوٹ کا شکار ، ایک سے  ڈیڑھ سال تک بڑھانا مشکل ہو گا۔ موڈیز نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی کو انتہائی منفی قرار دیتے ہوئے ،آئی ایم ایف سے مزید قرضے لینے کی تجویز دے دی۔  موڈیز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کو بیرونی کھاتوں میں بڑے خسارے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کم ترین سطح پر آچکے اور انہیں ایک سے ڈیڑھ سال تک بڑھانا بہت مشکل ہے، معیشت کو سہارا دینے کے لیے پاکستان کو بیرونی قرضے لینے ہوں گے۔ موڈیز نے اپنی رپورٹ میں قرضوں کے لیے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی۔ خیال رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے مسلم لیگ ن کی جانب سے پیش کیے جانے والے آئندہ مالی سال 2018-19 کے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپر ٹیکس کا آئندہ مالی سال میں جاری رہنا کریڈٹ منفی ہے۔ موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2021 تک سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم ہو جائے گا اور 2021 میں بینک کی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟