16 نومبر 2018
تازہ ترین
موٹروے پر  ٹائر شاپس مافیا کا مکروہ دھندہ بے نقاب

 موٹروے پر واقع ٹائر شاپس مافیا کا انسانی جانوں سے کھیلنے کا مکروہ دھندہ بے نقاب ہو گیا۔ آئی جی موٹرویز نے ملک بھر کی تمام موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز پر موجود ٹائر شاپس سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔ موٹر ویز پر انسانی جانوں سے کھیلنے کا مکروہ دھندے کے حوالے سے  انکشافات کیے تھے، ملوث مافیا چاقو سے شہریوں کی گاڑیوں کے ٹائر کاٹ دیتے تھے اور پھر شہریوں کو کئی گنا مہنگے ٹائر خریدنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔  آئی جی موٹرویز نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے 48 گھنٹوں میں ملک بھر کی تمام موٹرویز اور نیشنل ہائی ویز پر موجود ٹائر شاپس سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں، آئی جی کا کہنا ہے تمام زونل کمانڈر چیف پٹرولنگ آفیسرز سے رپورٹ لیں، موٹر ویز پر چاقو سے شہریوں کی گاڑیوں کے ٹائر کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں، شہریوں کی گاڑیوں کے ٹائر کاٹنے کے بعد 200 فیصد مہنگے ٹائر خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے اس طرح مافیا انسانی جانوں سے کھیل رہا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟