20 مارچ 2019
تازہ ترین
موٹاپے سے چھٹکارا پانے کا آسان طریقہ

موٹاپا آج کل ایک انتہائی اہم مسئلہ بنتا جا رہا ہے  اور موٹاپا لاتعداد بیماریوں کا مجموعہ ہے۔  اگر ہر 2 گھنٹے بعد انسان معمولی خوراک لے اور ناشتہ پابندی سے کرے تو اس مہلک ترین بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔ محدود خوراک  سے مراد ایک سیب یا معمولی سینڈوچ ہے۔ اگر آپ ایک سیب یا معمولی سینڈوچ کا استعمال ہر 2 گھنٹے بعد کریں گے تو اس سے جسم میں انسولین کے ہارمونز کی شرح بڑھے گی ، جس سے چربی پگھلنے کے تناسب میں اضافہ ہوگا۔ غذائی امور کے ماہر نے یومیہ ورزش کو بھی ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے عضلات جتنے توانا ہونگے اتنا ہی زیادہ چربی پگھلنے کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟