19 جنوری 2019
تازہ ترین
موٹاپا کم کرنے کا آسان نسخہ

ہم میں سے اکثر افراد اپنی خوراک کا دھیان نہیں رکھتے اور دن بھر میں طرح طرح کی مصالحہ دار اشیا استعمال کرتے ہیں، اس کی وجہ سے ہمارے جسم میں حراروں کی تعداد میں اضافہ، میٹابولزم سست روی کا شکار اور زہریلا مواد جمع ہوجاتا ہے، یہ صورتحال انسانی جسم میں چربی بڑھنے اور موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ ایک کھانے کا چمچ شہد، ادرک، سرکہ، دارچینی، پارسلے اور لیموں کو ملا کر ایک مکسچر بنانا ہے۔ اس مکسچر کو ایک ہفتے تک روزانہ رات کے کھانے کی جگہ سونے سے قبل استعمال کریں، نتائج اسی ہفتے میں نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ اس گھریلو مشروب کا روز رات کو سونے سے قبل استعمال معدہ کے لئے بہت اچھا ثابت ہوتا ہے جبکہ میٹا بولزم کو تیز کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس نسخے پر عمل کرنے سے قبل اپنا وزن نوٹ کرلیں اور پھر استعمال کے ٹھیک ایک ہفتے بعد بھی ضرور چیک کریں۔ یہ مضمون محض ذاتی معلومات کے لئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ کرلیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟