22 ستمبر 2018
 مونگ پھلی غذائی عناصر سے بھر پور

ایجپشن سوسائٹی آف الرجی اینڈ ایمونالوجی کے رکن ڈاکٹر مجدی بدران نے کہا  ہے کہ  تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مونگ پھلی ایسے اہم اور بڑے غذائی عناصر سے بھرپور ہوتی ہے جو انسانی جسم کے مدافعتی نظام کی قوت میں اضافہ کرتے ہیں۔ مونگ پھیلی دل اور خون کی شریانوں کے امراض ، الزائمر اور سرطان سے بچاتی ہے اور بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مونگ پھلی میں 25% پروٹین ہوتے ہیں جو انسانی جسم میں خلیوں کے مجموعوں کی تجدید کرتے ہیں۔ مونگ پھلی میں متعدد غذائی عناصر پائے جاتے ہیں جن میں فولک ایسڈ ، تانبہ ، نیاسِن اور کئی وٹامن شامل ہیں۔ یہ دل اور شریانوں کا تحفظ کرتے ہیں ، نقصان دہ کولسٹرول کو کم کرتے ہیں اور جرثوموں اور زہریلے مواد سے بچاتے ہیں۔ڈاکٹر بدران نے بتایا کہ مونگ پھلی کا چھلکا اینٹی آکسیڈنٹس کا حامل ہوتا ہے۔ اس کا روغن پروٹین ، اینٹی آکسیڈنٹس اور جسم کے لیے اہم معدنیاتی نمکیات سے بھرپور ہوتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مونگ پھلی میں ریشے کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو وزن کم کرنے اور دمے سے تحفظ فراہم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرت کا یہ انمول تحفہ اپنے اندر  ٹرپٹوفان  بھی رکھتا ہے جو جسم میں سیروٹونِن مادہ پیدا کرتا ہے۔ یہ مادہ انسان کو مایوسی اور اعصابی تناؤ کی حالت سے بچا کر مزاج کو نارمل رکھتا ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟